مقبوضہ کشمیر میں سیلابی تباہی سے نمٹنے لے لیے خصوصی پیکیج دیا جائے‘ عمر عبداللہ

مقبوضہ کشمیر میں سیلابی تباہی سے نمٹنے لے لیے خصوصی پیکیج دیا جائے‘ عمر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی)کشمیر میں حالیہ سیلاب بین الاقوامی تباہ کاری کے مترادف قرار دیتے ہوئے ریاستی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سنگم سے ولر جھیل تک ایک نئی فلڈ چینل تعمیرکرنے کامنصوبہ زیرغور ہے جبکہ موجودہ فلڈ چینلوں اور ان کے گرد ونواح کوغیر قانونی تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔جموں کشمیر میں حالیہ سیلاب سے ہوئے نقصانات کاابتدائی تخمینہ ایک لاکھ کروڑ روپے لگاکرامید ظاہر کی گئی کہ مرکزی سرکارمتاثرہ افراد اورکنبوں کی مدد کرنے کے سلسلے میں فراخدلی سے کام لے گی۔ریاست کے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں جموں کشمیر میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کیلئے ایک خصوصی پیکیج کی استدعا کی ہے۔
کھانڈے نے کہاکہ حکومت نے مرکز سے پوری طرح تباہ شدہ مکانوں کیلئے 5لاکھ روپے اورجزوی طور نقصان شدہ مکان کیلئے 2لاکھ روپئے معاوضے کی درخواست کی ہے۔مختلف شعبہ جات کو ہوئے نقصانات کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ تعمیرات کونقصان پہنچا ہے جس میں زیادہ تعداد رہائشی مکانات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب پچھلے 112سال میں بدترین سیلاب تھا۔چیف سیکریٹری نے مزید کہاکہ 83ہزار سے زیادہ پکے مکانات مکمل طورزمین بوس ہوگئے ہیں جبکہ96ہزار89مکانات کوجزوی طور نقصان پہنچا ہے۔اِسی طرح 21162کچے مکانات پوری طرح تباہ ہوئے جبکہ54264ایسے مکانات کو جزوی طور نقصان پہنچا ہے۔زراعت کے شعبے کو ہوئے نقصانات کی تفصیل دیتے ہوئے کھانڈے نے کہا کہ فصلوں کو ہوئے نقصانات کا تخمینہ 5611کروڑ روپے ہے جس میں میوہ صنعت کوہوئے 1568کروڑ روپے نقصان بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس تباہ کن طغیانی سے ساڑھے 6لاکھ ہیکٹر اراضی بری طرح متاثر ہوئی۔کھانڈے نے کہا کہ دس ہزار سے زائد مویشی اور30ہزاربھیڑ بھی سیلاب کی نذر ہوئے۔سیاحتی بنیادی ڈھانچے اورحکومتی رہائشی کالونیوں کو ہوئے نقصانات کاذکر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری نے کہا کہ مذکورہ شعبہ جات کو5ہزار کروڑ تک کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ابتدائی اندازہ ہے اورمفصل تخمینہ لگایا جارہا ہے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ ریاست میں 6ہزار کلومیٹر لمبی سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 3ہزار واتر سپلائی سکیموں بھی متاثر ہوئی ہیں ۔بجلی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3ہزار سب سٹیشنوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ فلڈ کنٹرول محکمہ کے 6ہزار جاری کام متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے عبوری طور کچھ واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کیا ہے جبکہ ریاست میں 90فی صدی علاقوں میں بجلی بحال کی گئی ۔سیلاب کے دوران انسانی جانوں کے تلف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کھانڈے نے کہا کہ اس تباہ کن سیلاب کے دوران 281افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے196جموں صوبے میں اور 85کشمیری وادی میں سیلاب کی نذر ہوئے۔انہوں نے کہا سیلاب سے کل 5642دیہات متاثر ہوئے جن میں سے800دیہات دو ہفتوں تک پانی میں ڈوبے رہے۔

مزید :

عالمی منظر -