سوڈان میں ہسپانوی سفارتکارکاپراسرار قتل

سوڈان میں ہسپانوی سفارتکارکاپراسرار قتل

  

 خرطوم (این این آئی)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعین ایک ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم قاتلوں نے ان کے گھر میں چاقو گھونپ کر قتل کردیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایاکہ اکسٹھ سالہ مقتول سفارت کار خرطوم میں اسپین کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن میں تعینات تھا۔وہ سوڈانی دارالحکومت کے علاقے گارڈن سٹی میں واقع اپنے گھر میں پیرکومردہ حالت میں پایا گیا ہے۔سوڈانی پولیس اور وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔وزارت خارجہ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ ہسپانوی سفارت کار کو نامعلوم قاتلوں نے قتل کیا ہے۔

ریاست خرطوم کے خصوصی تفتیش کاروں کی ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں اور اس قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزارتِ خارجہ نے اسپین کے سفارت خانے اور مقتول سفارت کار کے ورثا سے تعزیت کی ہے اور ان کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -