روس پر پابندیوں میں نرمی نہیں کی جا رہی ، یورپی یونین

روس پر پابندیوں میں نرمی نہیں کی جا رہی ، یورپی یونین

  

کیف/ماسکو(ثناءنیوز)یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس پرعائد اقتصادی پابندیاں فوری طور پر نرم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔گزشتہ روزیورپی یونین کی ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی یوکرائن میں باغی امن معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہے اورروس مبینہ طورپر ان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ترجمان کے مطابق یورپی یونین چاہتی ہے کہ کیف اور ماسکو پانچ ستمبر کو طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کریں۔ دوسری جانب یورپی یونین کے لیے روسی سفیر ولادی میر شزہوف نے کہا کہ ماسکو حکام کو انتظار ہے کہ اگلے دنوں کے دوران اس کے ساتھی اور کیا اقدامات اٹھاتے ہیں۔ یورپی یونین نے ابھی حال میں روس پر عائد پابندیوں کو مزید سخت بنا دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -