عید کا خصوصی پروگرام ”ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں“ریکارڈ

عید کا خصوصی پروگرام ”ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں“ریکارڈ
 عید کا خصوصی پروگرام ”ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں“ریکارڈ

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے عیدکی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے مزاحیہ خاکوں پر مبنی عید سپیشل پروگرام (ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں) کے ٹائٹل سے ریکارڈ کیا اس پروگرام کے پروڈیوسر ڈائریکٹر مطلوب بلوچ اور محمد بشیر ہیں یہ تحریر عطاءاللہ عالیٰ کی ہے ان مزاحیہ خاکوں میں بکروں کی زبان سے بکرا فروش ،گاہکوں پر طنز و مزاح کا انوکھا انداز دکھایا گیا ہے جس سے ہر پی ٹی وی ناظر کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھری نظر آئیں گی اس پروگرام کی کاسٹ میں امانت چن، سخاوت ناز، جاوید رضوی،خالد بٹ، اشرف خان، عینی طاہرہ اور صائمہ سلیم کے نام شامل ہیں یہ پروگرام بھی عید الاضحی کی نشریات کا حصہ ہے اور پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -