پریانکا چوپڑا فلم میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا کردار ادا کرینگی

پریانکا چوپڑا فلم میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا کردار ادا کرینگی
 پریانکا چوپڑا فلم میں ریٹائرڈ پولیس افسر کا کردار ادا کرینگی

  

ممبئی (این این آئی) پریانکا چوپڑا جس نے بھارت کی باکسر میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم میں باکسنگ چیمپئن کا کردار ادا کرنے کے بعد اب آنے والی فلم میں وہ ایک خاتون ریٹائرڈ پولیس آفیسر کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم پر ریٹائرڈ پولیس افسر کا کردار ادا کریں گی۔ اداکارہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر سوہا مہتا حقیقی ریٹائرڈ پولیس آفیسر بیدی پر ایک فلم بنانا چاہتے ہیں جس کے لیے انھوں نے پریانکا چوپڑا سے رابطہ کیا ہے اور قوی امکان ہے کہ پریانکا انھیں ہاں میں جواب دیں گی۔ بتایا جاتا ہے کہ پریانکا چوپڑا اس نئی فلم میں بھارت کی پہلی سب سے اعلیٰ پوسٹ پر جانے والی پولیس افسر کرن بیدی کا کردار ادا کریں گی۔

 مشہور ڈائریکٹر سوہام شاہ جنھوں نے 2005ء میں ”کال “ اور پھر 2009ء میں ”لک “ جیسی بڑی فلمیں دی ہیں اب وہ رٹائرڈ پولیس افسر کرن بیدی کی زندگی پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انھوں نے اس سلسلہ میں پریانکا چوپڑا سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔

مزید :

کلچر -