پی ٹی وی لاہور مرکز 90منٹ دورانیہ کا پروگرام”ورثہ “ریکارڈ
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر لاہور نے عید کے موقع پر نوے منٹ دورانیے کا ایک پروگرام” ورثہ ہیرٹیج “کے نام سے ریکارڈ کیا پروگرام کے میزبان عفت عمر اور میاں یوسف صلاح الدین ہیں جبکہ یہ پیشکش ذوالفقار احمد کی ہے جس کے ڈائریکٹر فرخ بشیر ہیں اور پروگرام کے اسسٹنٹ محمد یعقوب چوہدری ہیں پروگرام میںاستاد راحت فتح علی خان نے اپنی البم( بیک ٹو لو) پرفارم کیا عید کی خوشیوں کے حوالے سے بہترین گیت ریکارڈ کروائے اس موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کے نامور سٹارز جن میں شان، ماریہ واسطی، احسن خان، فریحہ پرویز، ساحر علی بگا،فضاءعلی، علی عباس،جاوید اقبال(کارٹونسٹ) نے شرکت کی۔ پروگرام میں ان سٹارز نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا اور بہترین پروگرام پیش کرنے پر میزبان اور پی ٹی وی کو خراج تحسین پیش کیا۔