18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا

18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) آرٹس کونسل کراچی میں 18 اکتوبر کو عالمی مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں لندن، برطانیہ، امریکا، ایران، قطر اور بھارت سمیت پاکستان بھر سے شعر اشرکت کریں گے۔بھارت سے آنیوالے شعرا میں جاوید اختر، شمیم حنفی، خوشبیر سنگھ شاد، عبید صدیقی، ابھیشک شکلا، امیرامام، رنجیت سنگھ شامل ہیں، مشاعرے کے مہمان خصوصی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر ہوں گے، شعرا 15 اکتوبر کو کراچی پہنچ جائیں گے۔نغمہ نگار جاوید اختر نے بتایا کہ آرٹس کونسل کراچی کی دعوت پر پاکستانی عوام کی محبتیں سمیٹنے کراچی آرہا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے ثقافتی ادارے اگر مل کر اس طرح ادبی اور ثقافتی میلے سجاتے رہے۔
 تو ہم عوام کو اپنی ثقافت، تہذیب اور ادب کے بارے میں بتاسکیں گے۔

مزید :

کلچر -