گوہر ممتاز‘ نیلم منیراور انوشے عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”بھنور“ آن ائیر

گوہر ممتاز‘ نیلم منیراور انوشے عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”بھنور“ آن ائیر
گوہر ممتاز‘ نیلم منیراور انوشے عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”بھنور“ آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)گوہر ممتاز‘ نیلم منیراور انوشے عباسی کی نئی ڈرامہ سیریل”بھنور“ ان دنوںہم ستارے سے آن ائیر ہے۔ ڈرامہ سیریل ”بھنور “کی کہانی دو بہنوں کی ہے جہاں ایک بہن کی غلطیوں کا خمیازہ دوسری بہن کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس سیریل کی کہانی خونی رشتوں کے تقدس اور دوسروں کی زندگی سنوارنے کے لئے اپنی خواہشات کو قربان کرنے کے گرد گھومتی ہے۔رخسانہ نگارکی تحریرکردہ اس ڈرامہ سیریل کوسلیم گھانچی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔”بھنور“کے میڈیا کو آرڈینیٹر منہاس صغیر ہیں۔اس میگا پراجیکٹ میں نیلم منیر نے اتنی جاندار اداکاری کی ہے کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -