معذور بچوں کے لئے سپیشل شو گلوکارہ شاہدہ منی کی شرکت

معذور بچوں کے لئے سپیشل شو گلوکارہ شاہدہ منی کی شرکت
 معذور بچوں کے لئے سپیشل شو گلوکارہ شاہدہ منی کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے معذور بچوں کیلئے عید کے موقع پر ایک سپیشل شو تیار کیا ہے جس میں سپیشل بچے اپنی معذوری کے باوجود خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ٹیبلو ، موسیقی سکٹس وغیرہ میں پر فارم کرتے ہیں اور زبان حال یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم بھی معاشرہ کے فعال شہری کا کردارادا کر سکتے ہیں اس پروگرام کے میزبان ڈاکٹر خالد جمیل (بگ بردر) جبکہ اس میںمیلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے شرکت کی اس موقع پر شاہدہ منی نے کہا کہ مجھے اس پروگرام میں شرکت کر کے انتہائی خوشی محسوس ہوئی اس موقع پر شاہدہ منی ان معذور بچوں میں گھل مل گئیں سپیشل پرسن کے انٹرویو بھی ریکارڈ کئے ان میں روبی اور نذیر اعوان کے نام شامل ہیں پروگرام کے پروڈیوسر سیف الدین جبکہ اسسٹنٹ کے فرائض راجہ فخر عباس نے نبھائے یہ پروگرام بھی عید کے موقع پر پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -