”فردوس گوش“عید سپیشل کی ریکارڈنگ استاد حاد علی خان اور دیگر کی شرکت

”فردوس گوش“عید سپیشل کی ریکارڈنگ استاد حاد علی خان اور دیگر کی شرکت
”فردوس گوش“عید سپیشل کی ریکارڈنگ استاد حاد علی خان اور دیگر کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز نے 90 منٹ دورانیے کا ایک اور موسیقی کا پروگرام(فردوس گوش) عید سپیشل ریکارڈ کیا اس پروگرام کے کمپیئر فریحہ پرویز اور فہیم مظہر ہیں اس پروگرام میں راگ بھاگشتری پرپرفارم کیا گیا اور نمایاں گلوکاروں میں ندیم عباس لونے والا، حنا نصر اللہ، استاد حامد علی خان، اللہ دتہ لونے والا، مغیرہ، مظہر شگن، مستانہ پروانہ، شیر میاں داد اور رقص نگہت چوہدری، عائشہ ثنائ، ثونیہ اور عائزہ، ناہید فخر نے پیش کیا یہ پیشکش سید محسن جعفر کی ہے فردوس گوش موسیقی کو وہ پروگرام ہے جس میں مختلف انواع کے راگوں پر گلوکار پرفارم کرتے ہیں اور ایک علیحدہ سے موسیقی کے اسلوب سے آشنائی فراہم کی جاتی ہے یہ پروگرام میں عید کے موقع پر پی ٹی وی ہوم سے نشر کیا جائیگا۔

مزید :

کلچر -