ٹویوٹا موٹرزکا امریکا سے 6 لاکھ90 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

ٹویوٹا موٹرزکا امریکا سے 6 لاکھ90 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

  

واشنگٹن(اے پی پی) جاپان کی کار ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز نے فنی خرابی کے باعث امریکا سے 6 لاکھ90 ہزار گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹویوٹا موٹرکارپوریشن کے امریکی یونٹ کے مطابق ٹکوما پک اپ ماڈل کے سسپنشن سسٹم ( ایکسل اورشاخ) میں فنی خرابی کے باعث گاڑی میں آگ لگنے کا خدشہ ہے جبکہ ایکسل اور شاخ پر زیادہ دباﺅکے باعث سپرنگکے ٹوٹنے کا بھی امکان ہے جس کے باعث امریکا سے 6 لاکھ 90 ہزار گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی۔ کمپنی حکام کے مطابق اگر سپرنگ ٹوٹ کر باہر آجائے تو وہ فیول ٹینک میں سوراخ کرسکتا ہے جس سے گاڑی سے تیل کے رسنے اور گاڑی کے آگ پکڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق تاحال فنی خرابی کے باعث کسی حادثہ کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،

جبکہ ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں بیرون امریکا سے واپس منگوائی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -