ترسیلات زرکا سالانہ حجم 15ارب ڈالر تک پہنچ گیا

ترسیلات زرکا سالانہ حجم 15ارب ڈالر تک پہنچ گیا

  

کراچی (آئی اےن پی)ملازمت کی تلاش کے لئے پانچ سال کے دوران بیس لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے خلیجی ریاستوں کا رخ کیا، ترسیلات کا سالانہ حجم پندرہ ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔وزارت سمندرپار پاکستانیز کے مطابق پانچ سال کے دوران بیس لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمت کے حصول کیلئے خلیجی ریاستوں کا رخ کیا، جس میں سے دس لاکھ چوبیس ہزار پاکستانی سعودی عرب،، آٹھ لاکھ چھاسٹھ ہزار متحدہ عرب امارات اور ستائیس ہزار چھ سو ساٹھ قطر گئے۔ ان ورکرز کو بیورو آف امیگریشن اینڈ ایپملائمنٹ کے طریقہ کار کے تحت میزبان ملک نے اہلیت کی بنیاد پر منتخب کیا، خلیجی ریاستوں میں کام کرنے والے یہ پاکستانی ترسیلات کی مد میں بھاری زرمبادلہ بھجواتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پندرہ ارب ڈالر بھیجے۔

 صرف اگست دوہزار چودہ کے دوران خلیجی ریاستوں سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ارسال کئے گئے۔

مزید :

کامرس -