چین ترقی پزیر ممالک کیلئے ایک عملی نمونہ ہے ‘ شاہ فیصل آفریدی

چین ترقی پزیر ممالک کیلئے ایک عملی نمونہ ہے ‘ شاہ فیصل آفریدی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چائنہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے چین کے 65ویں قومی دن کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چین ترقی پزیر ممالک کیلئے ایک عملی نمونہ ہے جس نے نہائت کم وقت میں موثر منصوبہ بندی اور جدیدٹیکنالوجی کی بدولت عالمی دنیا میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔فیصل آفریدی نے چین کے لئے دوستانہ جزبات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پاکستان چین کی ہر کامیابی میں دل سے خوش ہوتا ہے اور عالمی دنیا میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے چین کی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔فیصل آفریدی نے پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے چین کے قومی دن کے موقع پرچینی کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ 64سال قبل چین نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی اور اصلاحات کے کامیاب سفر کا آغاز کیاجس میں چین نےGDPکی شرح 7.8%تک قائم کرتے ہوے بے مثال طاقت اور تخلیقی قوت کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کی اس پر امن ترقی میں چین کی Open-Trade Strategy کا کردار مصروفِ عمل رہا ۔اُنہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے حوالے سے سال 2014ء بہت اہم رہا جس میں مشترکہ ترقی کے لئے دوستانہ شراکت داری اور باہمی سیاسی اعتماد کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے۔

فیصل آفریدی نے ایک چینی کہاوت کاحوالہ دیتے ہوے کہا کہ،\" طویل فاصلے مخلصانہ دوستی میں حائل نہیں ہوتے \" بلا شبہ چین اور پاکستان مختلف سماجی اور ثقافتی روایات کے حامل ہیں لیکن دونوں ممالک کی حکومتیں اور عوام ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی امور میں تعاون کو بڑھانے اور مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔فیصل آفریدی نے چین کے قومی دن کے پرمسرت موقع پر بالخصوص اس چینی عوام کوخراجِ تحسین پیش کیاجوکہ چین اور پاکستان کے مابین مشترکہ منصوبوں کی وجعہ سے پاکستان میں رہائش پزیر ہیں اور پاکستان کے مقامی لوگوں کے ساتھ دوستانہ اور ہم آہنگ انداز سے رِہ رہے ہیں۔فیصل آفریدی نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دوسرے ممالک کیلئے مثالی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور مستقبل قریب میں یہ دوستانہ تعلقات مزید مظبوط ہونے جا رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -