یورپی یونین کو 3کروڑ ڈالر کے آم برآمد

یورپی یونین کو 3کروڑ ڈالر کے آم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) رواں سال آم کے برآمدی سیزن کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو تین کروڑ ڈالر مالیت کے آم برآمد کئے گئے۔ یورپی منڈی میں بھارتی آم کی درآمد پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے ملکی برآمد کنندگان گذشتہ سال جتنی تعداد میں برآمدات کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ آم کے برآمد کنندگان نے کہا ہے کہ رواں سال یورپی ممالک کو6 ہزار ٹن آمد برآمد کئے گئے جبکہ گذشتہ برس24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے بھی تین کروڑ کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ یورپی منڈیوں میں بہترین معیار کے آم کی مارکیٹ بہت زیادہ ہے اور یورپی درآمد کنندگان اس کے بدلے بہترین قیمت دینے کو تیار ہوتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ گذشتہ برس 24 ہزار ٹن آموں کی برآمد سے اتنا زرمبادلہ کمایا جتنا رواں سال صرف 6 ہزار ٹن آموں سے حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس یورپی ممالک کو اوسطاً دو پاﺅنڈ فی ڈیڑھ کلوگرام آمد برآمد کئے گئے تھے جبکہ رواں سال برآمدی سیزن کے دوران 1.5 کلوگرام آم کی اوسط قیمت4 تا 4.5 پاﺅنڈ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مقدار میں ہونے والی نمایاں کمی کے باوجود زرمبادلہ کی وصولی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آم کی قیمت میں اضافہ کی بنیادی وجہ ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کا عمل ہے کیونکہ یورپی درآمد کنندگان بہترین معیار کو ہمیشہ قیمت پر ترجیح دیتے ہیں۔

مزید :

کامرس -