پیاف کی لاہور چیمبر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

پیاف کی لاہور چیمبر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

  

لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف نے لاہور چیمبر میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر نومنتخب صدر اعجاز اے ممتاز، سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر سید محمود غزنوی کو مبارکباد دی ہے۔ پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے بیرون ملک سے جبکہ سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور وائس چیئرمین امجد علی جاوا نے اپنے مشترکہ پیغام میں توقع کی ہے کہ نومنتخب عہدیداران پیاف فاﺅنڈرز الائنس کے منشور کے مطابق ممبران کی خدمت اور لاہور چیمبر کو تاجروں و صنعتکاروں کی امیدوں کا مرکز بنا رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اس سلسلے میں پیاف کے چیئرمینوں نے چیمبر کے نومنتخب عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ باہمی مشاورت کا راستہ ہرگز نہ چھوڑیں تاکہ معاملات خوش اسلوبی سے چلتے رہیں۔ پیاف کے عہدیداروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ عنقریب مارکیٹوں کے تاجروں اور صنعتی علاقوں میں کارپوریٹ ممبران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

 تاکہ بزنس کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی کے ماحول کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

مزید :

کامرس -