ڈاکٹر ذکیہ ہاشمی ویمن چیمبر کی بلا مقابلہ صدر منتخب

ڈاکٹر ذکیہ ہاشمی ویمن چیمبر کی بلا مقابلہ صدر منتخب

  

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)اسلام آبادویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں مشہور تاجر خاتون ڈاکٹر ذکیہ ہاشمی کو اگلے ایک سال کے لئے بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔شمع آشفتہ کو اول نائب صدر جبکہ شہناز ملک کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ویمن چیمبر کا سالانہ اجلاس عام منعقد کیا گیا جس کے بعد الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں ڈاکٹر ذکیہ ہاشمی نے کہا کہ وہ اس اعتماد کی لئے شکر گزار ہیں اور وہ خواتین کی بلا امتیازاور ہر ممکن خدمت کریں گی۔ وہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گی اور تمام شراکت داروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ ویمن چیمبر اب ایک مضبوط ادارے اور تاجر خواتین کے صحیح نمائندے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے جو اپنی روایت کو برقراررکھتے ہوئے تمام کاروباری خواتین کے مسائل کو حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ہ خواتین کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گی اور انھیں معاشرہ میں جائز مقام دلوانے کے لئے انتھک کوششیں کریں گی۔ حکومت اور نجی شعبہ دیہی دستکاروں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انکی زندگی میں خوشگوار تبدیلی یقینی بنائی جا سکے۔خواتین کی اقتصادی ترقی ایک عظیم مقصد ہے جس کے لئے سب کوحکومت سے مل کر کوششیں کرنا ہوگی۔انھوں نے سبکدوش ہونے والی صدر ثمینہ فاضل کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نہ صرف خواتین کی خدمت کی بلکہ ہر فورم پر ویمن چیمبر کا امیچ اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

مزید :

کامرس -