لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  

                       لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی تیزی کارجحان رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس35.92پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5333.36پر بند ہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر91کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔6کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ59کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میںکل4لاکھ57 ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میںکے الیکٹرک لمیٹڈ کے75 ہزار حِصص۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے65 ہزار حصص۔جبکہ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ کے61 ہزار حِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈکے حصص میں ہوا جس کی قیمت15.84روپے بڑھ گئی ۔

سب سے زیادہ کمی ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.99 روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -