تین ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا حجم 549ارب روپے رہا

تین ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا حجم 549ارب روپے رہا

  

 کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا حجم 549ارب روپے رہا، ایف بی آر زرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی کا حجم 549 ار ب روپے رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 68 ارب روپے زائد ہے ۔ایف بی آر کے مطابق صرف ستمبر میں ایف بی آر نے 230 ارب روپے کے محصولات جمع کئے جو کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں چودہ فیصد زائد ہے۔رواں مال سال کیلئے محصولات وصولی کا ہدف اٹھائیس سو دس ارب روپے ہے جس کے حصول کیلئے ٹیکس وصولی میں کم ازکم چوبیس فیصد تک کا اضافہ ضروری ہے۔

مزید :

کامرس -