چین سندھ میں 50میگاواٹ کا ونڈ انرجی پاور پلانٹ لگائے گا

چین سندھ میں 50میگاواٹ کا ونڈ انرجی پاور پلانٹ لگائے گا

  

                                   کراچی(اکنامک رپورٹر) صوبہ سندھ میں 130 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ہوا کی مدد سے 50 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ پاکستان اورچین کی دونجی کمپنیاں مشترکہ منصوبہ کے تحت گھارو میں ونڈ انرجی فارم قائم کریں گی۔ داﺅد پاور لمیٹڈ کے مطابق منصوبہ پر پاکستان اورچین کی دو نجی کمپنیاں ہائیڈرو چائنا اور داﺅد پاور لمیٹڈ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ پر 13 کروڑ ڈالرکی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گی۔ چین کا ایک سرکاری بینک منصوبہ پر سرمایہ کاری کےلئے مالی معاونت فراہم کرے گا جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار کے منصوبہ کےلئے سندھ حکومت نے 1720 ایکڑ زمین الاٹ کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی بحران میں کمی کیلئے نئے پاور پراجیکٹس کی شروعات خوش آئند ہے جس سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی اور درآمدی تیل پر اٹھنے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

مزید :

کامرس -