کستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے تمام عہدیداران اور ممبران بلامقابلہ منتخب

کستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے ...

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکستان ڈینم مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PDMEA) کی ایگزیکٹو کمیٹی برائے 2014-15ءکیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام عہدیداران اور ممبران بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔ عہدیداران میں میکو ٹیکس کے شعیب مجید چیئرمین اور خزانچی، ایس گارڈ 9 کے احمد ہمایوں شیخ سینئر وائس چیئرمین، ڈینم انٹرنیشنل کے رضا آغا اور صدیق سنز کے عبدالرحیم وائس چیئرمین جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں سورتی ڈینم کے شاہد سورتی، اے ڈی ایم کے فیصل احمد، ایس ایم ڈینم کے شاہین مرچنٹ، یو ایس اپیرل کے صدیق بھٹی، پاک ڈینم کے مرزا عمیر بیگ اور راجوانی ڈینم مل کے فرحان راجوانی کو منتخب کیا گیا۔اجلاس کے دوران PDMEA کے ممبران نے سابق چیئرمین ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کی گراں قدر خدمات اور بجٹ میں GIDC عائد کرنے کے معاملے کو وزیر خزانہ اور اعلیٰ حکام تک پہنچاکر حل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

 ممبران نے ملک میں دھرنوں سے پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی اور پنجاب میں انرجی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بے یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستان کی سب سے بڑی نمائش ”ایکسپو پاکستان“ کو منسوخ کرنا پڑا جو مستقبل میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لئے بہت بڑا نقصان ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر بیگ نے ممبران کو بتایا کہ ملک میں سیاسی بے یقینی اور انرجی کے بحران کے باعث ٹیکسٹائل صنعت یورپی یونین کی ڈیوٹی فری ایکسپورٹ کی سہولت سے صحیح معنوں میں فائدہ نہیں اٹھاسکی بلکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں کمی آئی ہے جبکہ اس کے برعکس علاقائی حریف بھارت اور بنگلہ دیش کی یورپی یونین کو ٹیکسٹائل بالخصوص ہوزری گارمنٹس کی ایکسپورٹ میں تقریباً 25% اضافہ ہوا جو باعث تشویش ہے۔

مزید :

کامرس -