سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری میںمزید66ارب روپے کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری میںمزید66ارب روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری،مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی29800اور 29900پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میںمزید65ارب80کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.92فیصدزائد جبکہ55.10فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آٹوموبائل، بینکنگ ،سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 30000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس270.22پوائنٹس اضافے سے 29996.61پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 392کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔
،جن میں سے 216کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ ،152کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں65ارب 80کروڑ74لاکھ 35ہزار 82روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب79ارب 90کروڑ49لاکھ 13ہزار 938روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ53لاکھ 91ہزار 680شیئرز رہیں جو منگل کے مقابلے میں2کروڑ 50لاکھ 17ہزار100شیئرز زائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت439.00روپے اضافے سے 9238.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے 7600.00روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت43.50روپے کمی سے1506.50جبکہ سفیر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت15.00روپے کمی سے 285.00روپے ہوگئی ۔بدھ کودیوان موٹرز کی سرگرمیاں1کروڑ 4لاکھ63ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے7.66روپے جبکہ لافارج پاک کی سرگرمیاں87لاکھ78ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت10پیسے اضافے سے16.61روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس 183.28پوائنٹس اضافے سے 20397.84پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 428.81پوائنٹس اضافے سے 48808.91جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 207.73پوائنٹس اضافے سے 21985.91پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -