سوزوکی موٹر کمپنی کی مقبوضہ کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے 2کروڑ روپے امداد
نئی دہلی (اے این این)جاپان کی مشہور موٹر سازکمپنی سوزوکی موٹرز نے مقبوضہ کشمیر کے متاثرین سیلاب کے لئے 2کروڑ روپے امداد ہلال احمر کے ذریعے بھیج دی ۔تفصیلات کے مطابق جاپانی موٹر کمپنی نے مقبوضہ کشمیر کے متاثرین سیلاب کیلئے امداد جاپانی ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعے بھیج دی ۔موٹر کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ یہ امداد متاثرین کی بحالی کیلئے ہے اس کے علاوہ سوزوکی کمپنی مقبوضہ وادی میں 200ورکشاپس کا انعقاد بھی کرے گی
جہاں 300ٹکنیشینز صارفین کی تباہ شدہ گاڑیوں کی مفت مرمت کردیں گے ۔