حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا

حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر) گزشتہ مالی سال 2013-14کے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 230.2 ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ مالی سال 2012-13کے دوران حلال گوشت کی برآمدات سے 211.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ادارہ شماریات کے اعداودشمار کے مطابق اس طرح گزشتہ مالی سال کے دوران حلال گوشت کی برآمدات میں 19.1 ملین ڈالر کا حوصلہ افزااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق غذائی اجناس کی برآمدات سے 4393.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ چاولوں مچھلی پھلوں اور تیل دار اجناس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ۔

مزید :

کامرس -