طاہرالقادری نے عید کے بعد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں تبدیل کرنیکا اعلان کر دیا

طاہرالقادری نے عید کے بعد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں تبدیل کرنیکا اعلان کر ...

  

                                 اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) طاہر القادری نے عید کے بعد دھرنے کو ملک گیر تحریک میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے زرعی شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ ملک میں کرپشن کی جڑ سیاسی مافیا ہے۔اسلام آباد میں 46 روز سے دھرنے میں بیٹھے عوامی تحریک کے قائد نے شرکاءسے خطاب میں پھر سیاستدانوں پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ظلم کے نظام کو جمہوریت نہیں کہتے۔ ملک میں کرپشن کی بنیادی وجہ ارکان اسمبلی ہیں جو اختیارت نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونے دیتے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ابھی وہ ایک ملاقات کے لئے جا رہے ہیں۔ معاملات طے پانے کے بعد رات کے وقت شاید اہم اعلان کروں۔ عوامی تحریک کے قائد کا کہنا تھا کہ انھوں نے عید کے بعد ملک گیر احتجاج کے لئے تیاری مکمل کر لی ہے جس کے لائحہ عمل کا اعلان جمعرات کو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریبوں کیلئے امید کی کرن انقلاب مارچ ہے۔ اداروں میں مداخلت بند ہونے سے جرائم ختم ہو سکتے ہیں

طاہر القادری

مزید :

صفحہ اول -