خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد(اے این این) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرانا ممکن نہیں۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا یہ بیان عمران خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ خیبر پختون خوا میں نومبر میں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔ الیکشن کمیشن کے حکام کے مطابق صوبے میں حلقہ بندیوں کیلئے چھ ماہ کا عرصہ درکار ہے اس لیے عمران خان کے کہنے کے مطابق نومبر میں الیکشن کرانا ممکن نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -