متاثرین میں پہلے روز32کروڑ 25لاکھ روپے تقسیم

متاثرین میں پہلے روز32کروڑ 25لاکھ روپے تقسیم

  

لاہور(پ ر)وزیراعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کا کام شروع ہوگیا-پہلے روز 12ہزار سیلاب متاثرین میں 32 کروڑ25لاکھ روپے تقسیم کئے گئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے- وزیراعلی محمد شہباز شریف نے خود موقع پر جا کر 5اضلاع میں سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی کے عمل کی نگرانی کی-ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 12ہزار سے زائد سیلاب متاثرہ خاندانوں کو بلاامتیاز پہلی قسط کے طور پر 25,25ہزار روپے ادا کئے گئے ہیں - ریکارڈ کم مدت میں سیلاب متاثرین کو وزیراعلی محمد شہباز شریف کے اعلان کے مطابق بروقت ادائیگی حکومت پنجاب کا ایک اور شاندار کارنامہ ہے-

مزید :

صفحہ اول -