پاک فوج نے امریکہ افغانستان امن معاہدے کی حمایت کر دی
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)پاک فوج نے افغانستان اورامریکہ کے درمیان دوطرفہ امن معاہد ہ طے پانے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے ہمسایہ ملک میں پائیدارامن کےلئے اچھی پیشرفت قرارد ے دیا ۔بدھ کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 175 ویں کور کمانڈر کانفرنس منعقدہوئی ۔آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس کے شرکاءکو ملک کودرپیش داخلی اور خارجہ سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ فوج کے پیشہ وارانہ امور بھی زیر غور آئے۔کانفرنس میںسبکدوش ہونے والے کور کمانڈر وں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں قابل قدر ہیں۔ کانفرنس کے شرکاءنے افسروںاور جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اجلاس میں نئی افغان حکومت کی طرف سے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ امن معاہدے پردستخط کئے جانے کامعاملہ بھی زیرغورآیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے معاہدے کو افغانستان میں پائیدارامن کےلئے اچھی پیشرفت قرارد ے دیا۔
پاک فوج