کوئٹہ ،ہینڈ گرنیڈ کے 2حملوں اور فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ،10زخمی

کوئٹہ ،ہینڈ گرنیڈ کے 2حملوں اور فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ،10زخمی

  

   کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)کوئٹہ میں ہینڈ گرنیڈ کے دو حملوںاور فائرنگ کے واقعہ میں 4 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے ، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔عید کی آمد آمد ہے اور دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا اور اس بار دہشت گردوں کے نشانے پر ڈبل روڈ کے کلی لانگوآباد میں دو جحام اور سریاب روڈ پر فوٹو گرافر کی دکانین تھیں جہان عید کے باعث لوگوں کا کافی رش تھا۔ دہشت گردوں نے دونوں واقعات میں دکانوں پرہینڈ گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دکانوں پر دستی بموں سے حملوں کے واقعات کے بعد سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کئے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حجام کی دو دکانوں پر حملہ مین 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے جبکہ فوٹوگرافر کی دوکان پر حملہ میں 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔ دہشت گردی کے واقعات کے بعد شہر میں سیکورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا۔

کوئٹہ ،دہشتگردی

مزید :

صفحہ اول -