وزیراعلیٰ کے 5اضلاع کے دورے کی جھلکیاں

وزیراعلیٰ کے 5اضلاع کے دورے کی جھلکیاں

  

لاہور(پ ر)٭وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے متاثرین سیلاب کو پہلی قسط کے طو رپر مالی امداد کے آغاز کے پہلے روز 5متاثرہ اضلاع حافظ آباد،سرگودھا، منڈی بہاﺅالدین ،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے علاقوں کا 10گھنٹے تک دورہ کیااورسیلاب زدگان کو دنوں میں مالی امداد کی ادائیگی کے آغاز کا وعدہ پورا کیا-پاکستان کے کسی بھی لیڈر کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اور مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا اتنا تیز رفتار اور شفاف نظام اس سے قبل کبھی مشاہدے میں نہیں آیا-٭وزیراعلیٰ سیالکوٹ ائیر پورٹ سے وین پر سفر کر کے کئی کلومیٹر دور سمڑیال پہنچے-وزیراعلیٰ وین کے سفر کے دوران انتہائی خوشگوارموڈ میں دکھائی دئےے اور انہو ںنے اپنے ساتھ وین میں سفر کرنے والے عوامی نمائندوں کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ کی- ٭وزےراعظم محمد نواز شرےف نے وزیرآباد میں سیلاب زدگان کو مالی امداد کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سےلاب کے دوران دن رات کام کرنے پر وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کی کارکردگی کو خراج تحسےن پیش کرتے ہوئے کہاکہ لےڈر وہی ہوتا ہے جومشکل وقت مےں عوام کے ساتھ کھڑا ہو ۔وزیراعظم نے کہاکہ شہبازشرےف نے مصےبت زدہ عوام کے لےے انتہائی محنت اورجانفشانی سے کام کےا ہے اور خود ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی نگرانی کی اور اب وہ بحالی کے کام کو ایک مشن سمجھ کر سرانجام دے رہے ہیں-میں سمجھتا ہو ںکہ ےہ شہبازشریف کی لیڈر شپ کا کمال ہے کہ متاثرہ افراد کو اتنی جلدی شفاف طریقے سے امدادی رقوم کی ادائیگی کا کام شروع ہوچکا ہے جس پر میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں -

مزید :

صفحہ اول -