لاہور کے نوجوان افتخار حسین ساﺅتھ افریقہ کے علاقے پریٹوریا میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

لاہور کے نوجوان افتخار حسین ساﺅتھ افریقہ کے علاقے پریٹوریا میںدل کا دورہ ...
لاہور کے نوجوان افتخار حسین ساﺅتھ افریقہ کے علاقے پریٹوریا میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  

پریٹوریا (بیورو رپورٹ) لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان افتخار حسین دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے، متوفی ساﺅتھ افریقہ میں عرصہ دراز سے مقیم تھے اور اس کے 4 بچے بھی تھے اور وہ پریٹوریا میں رہائش پذیر تھا آج 3 بجے لوڈیم جامع مسجد میں ان کی نماز جنازہ پڑھائی گئی جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی اور مرحوم کے حق میں دعائے خیر کی۔ پاکستان ساﺅتھ افریقہ کمیونٹی کے صدر ناصر خان نے اس موقع پر روزنامہ ”پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افتخار حسین کی اچانک موت تمام پاکستانیوں کیلئے انتہائی صدمے کا باعث ہے اور ہم سب پاکستانی افتخار حسین کی فیملی کے غا میں برابر کے شریک ہیں۔ خان ٹریول ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد رضوان خان نے اس موقع پر کہا کہ افتخار حسین کی میت جمعے کے دن پاکستان پہنچ جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -