عمرا ن خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ، اعجازچوہدری

عمرا ن خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ، اعجازچوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا کہ آج میانوالی میں تاریخی جلسہ ہوگاجو کہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، میانوالی کی عوام اپنے گھروں سے باہر نکلیں،جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کرے گی، چیئرمین عمران خان جلسے سے کے شرکاءسے تاریخی خطاب کریںگے انہوں نے کہاکہ(ن) لیگ جتنی مرضی کوششیں کر لے عوام کے سمندر کو نہیں روک سکتی، نوازشریف کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا، کیونکہ پاکستانی عوام جاگ اٹھی ہے کراچی اور لاہور کے تاریخی جلسوں کے بعد یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ کے ساتھ لوگ نہیں ہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہیں، تحریک انصاف کسی چور دروازے سے اقتدار میں نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آنے پرمکمل یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے آپس میں باریاں لگا رکھی ہیں اورکرپشن کے بے تاج بادشاہ ایک دوسرے کو سہارا دے رہے ہیں اور اب پاکستانی عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکتے ، عمرا ن خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے ، تحریک انصاف کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ تحریک انصاف ساﺅتھ ریجن کے صدر نور خان بھابھہ 10 اکتوبر کو ملتان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا آج سے دورہ شروع کریںگے، ملتان کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ، جلسے کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیںجنہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -