امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خوشدامن دیر میں انتقال کر گئیں
لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی خوشدامن بدھ کی صبح دیر میں انتقال کر گئیں، انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سیدمنورحسن، نائب امراءپروفیسر خورشید احمد ، حافظ محمد ادریس ، میاں محمد اسلم ، اسداللہ بھٹو ، راشد نسیم ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،قائم مقام سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی خوشدامن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے سراج الحق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل بخشے ۔