ہائیکورٹ کی وزارت خارجہ کو بھارت میں زیر علاج لاہور کی چار سالہ بچی کو خالہ کی طرف سے دبئی فرار ہونے کے موقف کی تصدیق کرنے کی ہدایت

ہائیکورٹ کی وزارت خارجہ کو بھارت میں زیر علاج لاہور کی چار سالہ بچی کو خالہ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو بھارت میں زیر علاج لاہور کی چار سالہ بچی کو خالہ کی طرف سے دبئی فرار ہونے کے موقف کی تصدیق کرنے کی ہدایت کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہزادہ مظہر نے جناح پارک گلبرگ کی رہائشی مسیحی خاتون گریٹا روز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسکے بیٹے عظیم شیراز اور شبنم برکت کے ہاں جمیریا عظیم جان نے جنم لیا تھا، بچی کی پیدائش کے کچھ عرصے کے بعد عظیم فوت ہو گیا، رواں سال جون میں اسکی بہو شبنم برکت بیٹی کے ہمراہ کاروباری دورے پر بھارت گئی جہاں ایک اتفاقی حادثہ میں اسکی بہو فوت جبکہ پوتی زخمی ہو گئی جو امرتسر کے ہسپتال میں زیر علاج ہے، درخواستگزار کے مطابق بچی کی خالہ شازیہ ناز اسکی حوالگی کیلئے کوشش کر رہی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بچی کو درخواست گزار دادی کے حوالے کیا جائے، درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اطلاعات ہیں بچی کی خالہ اسے بھارت سے لے کر دبئی فرار ہو گئی ہے جس پر عدالت نے وزارت خارجہ کو دادی کے موقف کی تصدیق کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت اکتوبر کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

صفحہ آخر -