سانحہ ماڈل ٹاﺅن :شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں گرفتار ایلیٹ فورس کے 3اہلکاروںکی ضمانتیں خارج

سانحہ ماڈل ٹاﺅن :شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں گرفتار ایلیٹ فورس کے ...

  

لاہور (نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں شہریوں پر گولیاں چلانے کے الزام میں ایلیٹ فورس کے گرفتار 3پولیس ملازمین کی درخواست ضمانتیں خارج کر دیں ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں گرفتار پولیس ملازمین کی رہائی کے لئے دائر درخواستیں وکلاءکے دلائل اور پولیس ریکارڈ کی روشنی میں خارج کردیں۔ فاضل عدالت نے جن پولیس ملازمین کی ضمانتیں خارج کی ہےں ان پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود اور دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -