انقلاب اورآزادی کے نعرے لگانے والے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں،غلام عباس صدیقی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان کو اسلامی نظام کی ضرورت ہے انقلاب اور آزادی کے نعرے لگانے والے بھی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ان کا مقصد نظام نہیں چہرے بدلنا ہے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کو ایک بار پھر انقلاب اور آزادی کا نام پر دھوکا دیا جا رہا ہے پاکستان کی خوشحالی امن اسلامی نظام خلافت کے قیام سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کے نعرے لگا نے والی جماعت نے صوبہ کے پی کے میں نصاب تعلیم سے سیرت النبیﷺ ،سیرت صحابہؓو اہلبیتؓ سیرت اولیائؒ نکال کر مادر پدر آزادی کا ثبوت دیا ان اقدام سے انکے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مڈ ٹرم الیکشن،انقلاب،اور آزادی کے نام پر قوم کو مزید دھوکے دینے کی بجائے سیاستدان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسلامی نظام خلافت قائم کرنے کا اعلان کریں اس کے بغیر قوم کو سکھ کا سانس نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام کرپٹ خود غرض لیڈر پیدا کر رہا ہے چہرے نہیں نظام بدلنا ہو گا مسلمان تمام فروعی اختلافات ختم کر کے یک زبان اسلامی نظام لانے کا نعرہ بلند کرتے ہوئے میدان عمل میں اتریں