آصف زرداری کی سیاست کو اپنا کر حکومت سیاسی بحران سے نکل سکتی ہے،میاں ایوب

آصف زرداری کی سیاست کو اپنا کر حکومت سیاسی بحران سے نکل سکتی ہے،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست کو اپنا کر حکومت موجودہ سیاسی بحران سے نکل سکتی ہے حکومت کو پےپلزپارٹی کے طرز حکمرانی سے سیکھنا ہو گا وگرنہ مشکلات حکومت کا مقدر ہی رہیں گی پےپلزپارٹی جمہورےت کی مضبوطی اور پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہے اور اپنے مقاصد کے حصول تک جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی ہم حکومت کا ساتھ نہیں دے رہے بلکہ جمہوری سسٹم کا ساتھ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج نےا پاکستان بنانے کی باتیں کررہے ہیں اور تبدیلی لانے کے دعوے دار ہیں وہ ےہ بتائےں کہ جن لوگوں کو انہوں نے دائیں اور بائیں جانب کھڑا کیا ہوتا ہے کیا ان لوگوں کے زریعے تبدیلی لائی جائے گی اگر ان کے زریعے تبدیلی لانی ہے تو وہ تو پہلے کسی جماعت کے نہیں بنے ہیں لہذا ان کے بھی نہیں بنیں گے اور اپنے مفاد کی خاطر ان کو بھی چھوڑ جائیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -