اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام” سلام محسن ویک “کا اہتمام

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام” سلام محسن ویک “کا اہتمام

  

لاہور ) ایجوکیشن رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ استاد معاشرے کا ایک فخریہ کردار ہے۔ قوموں کی تقدیر بدلنے میں ہمیشہ اساتذہ کا کردار اہم رہا ہے استاد کو باوقار مقام دینا ہم سب کا فرض ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ٹیلنٹ ایوراڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے رواں ہفتے کو اساتذہ کے نام کیا ہے اور یہ ہفتہ ” سلام محسن ویک“ کے نام سے ملک بھر میں منایا جاتا ہے ۔تکریم ِ اساتذہ مہم کا مقصدمعاشرہ میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان تکریم اساتذہ کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد بھی کرے گی ۔ جس میں و ہ استاد کے صحیح مقام کو اجاگرکرے گی تا کہ ہماری آئیندہ کی نوجوان نسل میں استاد کے عزت و مرتبے کو سمجھنے کا شعور پیدا ہو ا۔۔ اس موقع پر ناظمِ اعلیٰ نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کے مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ صحیح طور پر معمارانِ وطن کی راہنمائی کر سکیں اور اس ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -