انسداد دہشتگردی عدالت :گلو بٹ کےخلاف مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر پولیس آفیسر کی سرزنش

انسداد دہشتگردی عدالت :گلو بٹ کےخلاف مال مقدمہ پیش نہ کرنے پر پولیس آفیسر کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میںگاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے مبینہ پولیس ٹاﺅٹ شاہدعرف بٹ کے خلاف درج مقدمے میںمال مقدمہ پیش نہ کرنے پر متعلقہ پولیس افسر کی سرزنش کردی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب مارتھ نے گلو بٹ کے خلاف درج مقدمے کی سماعت شروع کی تو پولیس کی جانب سے عدالت میں مال مقدمہ پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے متعلقہ ڈی ایس پی کوذاتی طورپر طلب کرکے اسکی سخت سرزنش کرتے ہوئے14اکتوبرتک سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے پولیس آئندہ سماعت پر مال مقدمہ پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -