کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے ،شفقت چوہان، کامران مرتضی
لاہور(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی)لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹی کانفرنس کاآغاز کرتے ہوئے اپنے خطاب میں صدر لاہوربارشفقت محمود چوہان اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کامران مرتضی نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ بار کے عہدیدارن کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے ہیںکیونکہ وہ آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ،سیاسی پارٹیوں سے وابستگی ہر ایک کا حق ہے لیکن بار ایسوسی ایشن کے عہدیدران ہوتے ہوئے کسی پارٹی کی حمایت کسی صورت نہیں کی جاسکتی ہے اور اس لئے آج وہ کوئی سیاسی گفتگو کرنے کی بجائے یہاں موجود سیاسی پارٹی کی راہنماﺅں کی گفتگو سنیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح تما شہریوں کے حقوق ہیں اسی طرح پولیٹکل پارٹیوں کے بھی حقوق ہوتے ہیں ، اس لئے یہاںکسی پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کرے گا اور یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے۔