آصف زرداری کی کوئٹہ میں گرنیڈ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت

آصف زرداری کی کوئٹہ میں گرنیڈ حملے اور فائرنگ کی شدید مذمت

  

اسلام آباد (پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں بدھ کی صبح گرنیڈ حملے اور فائرنگ اور شب قدر پشاور میں ایک اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان واقعات میں ایک لیڈی ٹیچر شہید ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں چھ افراد جاں بحق ہوئے اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ سابق صدر نے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لئے فوری طور پر مناسب اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نہتے عوام کو دہشگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی اور عوام کی مدد سے دہشتگردوں کو شکست فاش دے گی۔ انہوں نے مرحومین کے ایصالِ ثواب، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

مزید :

صفحہ آخر -