نان فارمل ایجوکیشن پروموشن پراجیکٹ کے مطلوبہ اہداف کیلئے منصوبے میں توسیع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومتِ پنجاب کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے اداروں میں معیاری تعلیم کے فروغ غیر رسمی سکولوں کیلئے ایک جامع نصاب ، مٹیریل ڈویلپمنٹ اور جانچ کاری و نظام اور تدریسی عملے کی تربیت کیلئے جاری جائیکا" نان فارمل ایجوکیشن پروموشن پراجیکٹ (این ایف ای پی پی)" کے مطلوبہ اہداف کے مکمل حصول کیلئے منصوبے میں نو ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے
۔ محکمہ خواندگی کے فوکل پرسن نے منصوبے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ منصوبہ کی تکمیلی مدت کے اندر، ایڈو کیسی بیداری شعور، تربیتی مواقع، افادیت اور معیارات سے متعلق نہ صرف اہداف حاصل کر لیے گئے بلکہ گریڈ تھری تک نئے نصاب کی پائلٹنگ کامیابی سے جاری ہے اور چوتھی و پانچویں جماعت تک کے نصاب کی پائلٹنگ کے منصوبے کا دورانیہ جون 2014ءسے بڑھا کر مارچ 2015ءتک کر دیا گیا ہے۔
مزید برآں منصوبے پر جائیکا اور محکمہ خواندگی کے اشتراک سے متعلقہ معیارات (Standards)اور مقاصد و اہداف کے حصول کیلئے زور و شور سے کام جاری ہے اور مانیٹرنگ و جانچ کاری کے سلسلے میں جائیکا اور محکمہ کے افسران کے جائزہ و رابطہ اجلاس تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں ۔