حیدر آباد زہریلی شراب پینے سے پولیس اہلکار سمیت 5افراد ہلاک

حیدر آباد زہریلی شراب پینے سے پولیس اہلکار سمیت 5افراد ہلاک

  

                                   حیدرآباد(آئی این پی) حیدرآباد میں زہریلی شراب پینے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے، ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی‘ پولیس نے مزید 49 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 4 شراب کی بھٹیاں مسمار کردیں‘تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر چار میں بچاو¿ بند کے قریب کچی شراب پینے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہو نے والوں میں ایک پولیس اہلکار عبداللہ بھی شامل ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق ہلاک ہونے تمام افراد نے گذشتہ رات علاقے میں فروخت ہونے والی کچی شراب پی تھی جس کے پیتے ہی یکے بعد دیگرے تمام افراد ہلاک ہوگئے، جن میں محمد ناصر، عطاءمحمد، حسین شاہ اور رنگیلا کولہی بھی شامل ہیں، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں کچی شراب کی فروخت کا کاروبار کھلے عام جاری ہے‘ حیدرآباد میں کچی شراب پینے سے گذشتہ ایک ہفتے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے‘ دوسری جانب حیدرآباد پولیس کی جانب سے شراب کی بھٹیوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن دوسرے روز بھی جاری رہا‘ راہوکی پولیس نے گاﺅں خان محمد مغل اور مرزا باغ اور چینل موری میں کاروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش غلام محمد ناریجو کو گرفتار کرکے 200لیٹر شراب برآمد کرلی‘ پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ بکرا منڈی روڈ کے قریب سے منشیات فروش جاوید ولد بشیر ملک سکنہ بکرا منڈی روڈ کو 160لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا،ٹنڈو یوسف پولیس نے محمد مگسی تالاب کے قریب سے ایک منشیات فروش سردار ولد عبدالغفور قریشی سکنہ ٹنڈو قیصر کو85بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا،ٹنڈوجام پولیس نے مخفی اطلاع پر ایک منشیات فروش تلسی ولد امریو کولہی ہندو سکنہ ٹنڈو قیصر کو 15بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا‘ سیری پولیس نے درگاہ بودلو فقیر کے قریب سے منشیات فروش قادر بخش رند سکنہ گوٹھ علی محمد رند کو 15لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا‘ سی آئی اے پولیس نے تھانہ راہوکی کی حد دو گوٹھ عرس میر بحر میں کاروائی ایک منشیات فروش وکیوملاح کو گرفتار کرکے 90بوتل شراب برآمد کرلی‘ اس دوران منشیات فروشوں کے ساتھیوں نے پولیس پرحملہ کردیا جس سے سب انسپکٹر غلام علی دل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد بخش زخمی ہوگئے جبکہ پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا‘ پولیس ترجمان کے مطابق دوسرے روز کی کاروائیوں میں 49 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد گرفتار منشیات فروشوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے جبکہ 4شراب کی بھٹیوں کو مسمار کرکے سینکڑوں لیٹر کچی شراب ضائع کی جاچکی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -