نیوکینٹ پبلک سکول پی اے ایف آفیسرز کالونی میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار

نیوکینٹ پبلک سکول پی اے ایف آفیسرز کالونی میں ڈینگی کے حوالے سے سیمینار

  

لاہور(لیڈ ی رپورٹر)ایلیمنٹری ایجوکیشن کے زیر اہتمام نیوکینٹ پبلک سکول پی اے ایف آفیسرز کالونی ضرار شہید روڈ میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہواجس کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی او عزیز بھٹی ٹاؤن کلثوم درانی جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی ڈی او ہیلتھ کینٹ ڈاکٹر محمد آصف کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیدار منظور احمدپرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے چےئر مین ملک عبدلعزیزاعوان ایجو کیشنل ویلفےئر سوسائٹی کے صدر محمد اسلم اور دیگر اہم اساتذہ نے شرکت کی سیمینار میں کینٹ کے 300سے زائد سکولوں کے بچوں کومدعوکیا گیا سیمینار کا مقصد بچوں میں ڈینگی کے حوالے سے شعور ا کو اجاگر کرنا تھااس موقع پر تقریب کی مہمان خصوصی کلثوم درانی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے بتایا یہ سیمینار وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر خان اور ڈی او عزیز بھٹی ٹاؤن رخسانہ منظور نے شروع کروائے ہیں

ای ڈی او ایجوکیشن کی جانب سے واضع ہدایات دی گئی ہیں کہ شہر کے کسی بھی سکول اور گردونوں میں پانی کھڑا نہیں ہونا چاہئے بچوں کو سکول صاف ستھرے لباس پہن کر آنا چاہئیں انہوں نے صاف ستھرے بچوں کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور تماسم سکولوں کے اساتذہ کو پڑہائی کے ساتھ سکولوں کو صاف رکھنے کو بھی کہا ہے اسی طرح تقریب میں آئے ہوئے دوسرے معزز مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور ڈینگی سے بچاؤ کی تدابیر بتائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -