اہلسنت والجماعت کا کسی دہشتگر د گروپ سے تعلق نہیں، احمدلدھیانو ی

اہلسنت والجماعت کا کسی دہشتگر د گروپ سے تعلق نہیں، احمدلدھیانو ی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانو ی نے کہاکہ اہلسنت والجماعت کے آئینی مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ملک گیر دھرنے دیں گے،اہلسنت والجماعت کا کسی بھی دہشتگرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں،جب عوام کے محافظ ادارے ہی قاتل اور آئین کے پاسدار آئین شکنی کریں گے تو ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے،اگر کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،ماورائے عدالت کاروائی کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا،اہلسنت والجماعت کے رہنماو¿ںاورکارکنوں کو ایک جانب دہشت گرد ٹارگٹ کررہے ہیں دوسری جانب ریاستی اداروں میں بیٹھے متعصب افسران کے ہاتھ اہلسنت کے لہو سے رنگین ہورہے ہیں،میرے کارکن میری امن پالیسی کو قبول کرکے قربانیاں دے رہے ہیں،حکومت حالات کو سمجھیں اس سے پہلے کہ یہ نوجوان ہمارے کنڑول سے نکل جائیں ،اگر ایسا ہوا تو اس کے ذمہ داری حکومت وقت پر ہوگی،ان خیالات کا اظہار علامہ احمدلدھیانوی نے حج کی ادائیگی پر روانگی کے وقت ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کراچی میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے مطالبات آئینی ہیں،اگر کسی کارکن پر کسی کو بھی شک ہے یا مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ،ماورائے عدالت قتل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،اہلسنت والجماعت نے بہت لاشیں اٹھا لیں ،اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دھرنوں کو وسیع کرتے ہوئے ملک گیر دھرنوں کا اعلان کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -