کوئٹہ ¾ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ¾ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا

کوئٹہ ¾ پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ¾ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ( اے این این) کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ¾ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا ¾واقعہ کے بعد ریسکیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ¾ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ¾حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کےلئے تحقیقات شروع ۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کا مشاق لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ کچلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ایئر ہیڈ کوارٹر نے دی، حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات شروع کردی گئیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھی پاک فضائیہ کا مشاق طیارہ کراچی میں گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور معاون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -