پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا ...

  

لاہور(انویسٹی گیشن سیل)پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ملاقات کا وقت دیں ۔گزشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا اجلاس نائب صدر بختیار احمد کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کی جائے۔جونئیر کلرک کو 7سے 11سنئیر کا9سے 14،اسسٹنٹ کا 14سے 16اور سپریٹنڈنٹ کا سکیل 16سے بڑھا کر 17 کیا جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل چوہدری غلام غوث نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ملاقات کا وقت دیں تاکہ ملازمین کی آواز وزیر اعلیٰ تک پہنچائی جاسکے۔دیگر عہدیداروں میں عبدالکریم اعوان،سلامت علی،زین خان ،محمد فاروق،صدیق تنولی شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -