لاگورنر پنجاب سے رحمان ملک کی ملاقات ‘اہم قومی امورپرتبادلہ خیال

لاگورنر پنجاب سے رحمان ملک کی ملاقات ‘اہم قومی امورپرتبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چودھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم قومی امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں اپنے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سیاسی سمجھ بوجھ اور جمہوری طریقے کار سے طے ہونے چاہئیں۔ گورنر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایسا طرز عمل اختیار کرنا چاہئے جس سے ملک میں جمہوری نظام کو استحکام ملے اور قومی مفادات کا بھی تحفظ ہو۔قبل ازیں، گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما¶ں اور ورکرز نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ سیاسی معاملات مذاکرات سے ہی طے ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو ان حالات میں قومی مفادات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ان ایشوز کا حل نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وجہ سے جس صورت حال سے گذر رہا ہے اس کے پیش نظر اندرونی و بیرونی سطح پر پاکستان کے امیج کو دوبارہ بحال کرانے کی اشد ضرورت ہے۔گورنر نے کہا کہ اپوزیشن ہمیشہ جارحانہ رویہ رکھتی ہے لیکن حکومت کو ہمیشہ افہام و تفہیم کے ساتھ ان کے الزامات اور تنقید کو تحمل وبرداشت کے ساتھ سننا اور طے کرنا ہوتا ہے-

مزید :

صفحہ آخر -