حضرت سید ریاض احمد نے کبھی امام مہدی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا،مولانا سعید

حضرت سید ریاض احمد نے کبھی امام مہدی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا،مولانا سعید

  

لاہور(پ ر) انجمن سرفوشان اسلام(رجسٹرڈ) پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ روز اجلاس مولانا سعید احمد قادری کے زیر اہتمام اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری انفارمیشن اویس رضوان بختیار، سعید احمد اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا سعید نے کہا کہ ہمارے حضرت سید ریاض احمد گوہر شاہی کا مشن صرف ذکر قلب اللہ ھو کا ہے۔ انہوں نے کبھی بھی امام مہدی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ صرف امام مہدی کی نشانیاں بتائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مرشد پاک نے فرمایا ہے کہ آخری نبی حضرت محمد ﷺ ہیں اور ہمارا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے اور شریعت اور نماز کا منکر ہمارے نزدیک کافر ہے شریعت سے منکر شخص یونس کو تنظیم سے نکالا ہوا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -