ڈاکٹر سلمان کو تشدد کا نشانہ بنا نے کےخلاف پر یس کلب میں پریس کا نفرنس

ڈاکٹر سلمان کو تشدد کا نشانہ بنا نے کےخلاف پر یس کلب میں پریس کا نفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (نمائندہ خصوصی ) پا کستان تحریک انصاف کے ڈاکٹرز ونگ نے گزشتہ روز لا ہور پریس کلب میں پی ایم اے کے عہدیداران کی طر ف سے مظفر گڑ ھ کے ڈاکٹر سلمان کو تشدد کا نشانہ بنا نے کے خلاف لا ہور پر یس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اظہار چو ہدری سے استعفی کامطا لبہ کر دیا۔پی ٹی آ ئی عہدیداران کا کہناتھا کہ ڈاکٹر اظہار چو ہدری ڈاکٹر وں کے شعبہ کا گلو بٹ اور پی ایم اے کی کالی بھیڑ ہے اور ڈاکٹر ز کمیو نٹی ایسے شخص کو قبول نہیں کے گی۔پر یس کا نفر نس کے دوران پی ٹی آ ئی ورکرز نے گو نواز گو کے نعر ے بھی بلند کیے۔تفصیلات کے مطا بق لا ہور پر یس کلب میں پر یس کا نفرنس کے دوران ڈاکٹر زرقا تیمور پی ٹی آ ئی خواتین ونگ لا ہور کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمو ، ڈاکٹر سلمان ، عظمی کارداد اور ڈاکٹروں کمیونٹی کے عہدیداروں سمیت پی ٹی آ ئی ورکر ز نے شر کت کی۔ ڈاکٹر زرقا تیمور نے اس مو قعہ پر کہا کہ جس طر یقہ سے ڈاکٹر سلمان پر ڈاکٹروں نے تشدد کیا اس سے ان کی جان بھی جا سکتی تھی۔


ان کا کہناتھا کہ ساری ڈاکٹر برادری اس تشدد کی مذمت کر تی ہے اور ہم اس ما ئنڈ سیٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہیں گے۔ ڈاکٹر سلمان نے اس مو قعہ پر کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کی ایک بھا ئی مشیر صحت ہے اور دوسر ا بھا ئی وزیر ریلوے ہے اور خواجہ سلمان رفیق نے میرے حق راہ دہی کے معاملہ پر بیا ن دیا ہے کہ میں نے غیر سنجیدہ حر کت کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں ایک گو لڈ میڈلسٹ ہو ں اور پی ایم اے کا عہدیدار بھی ہوں اور گلو بٹ مجھے کہ رہے ہیں کہ میں نے غیر سنجیدہ حر کت کی ہے۔ انہوں نے اس مو قعہ پر گو نواز گو کے نعرے بھی لگا ئے اور کہا کہ ہم یہاں بھی نا انصافی اور وی آ ئی پی کلچر دیکھیں گے گو نواز گو کے نعرے لگا ئیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ آ ج مجھ پر تشدد کر نے والے ڈاکٹر اظہار کو کے ای ایم یو میں لیکچر دینے سے میڈیکل کے طلبا ئ وطالبات نے روک دیا ہے اور ڈاکٹر کمیونٹی ایسے گلو بٹ کو تنہا کر دے گی۔