شریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں،سعدیہ سہیل

شریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں،سعدیہ سہیل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ شریف برادران ملک سے بھاگنے کی تیاری کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف عوام کی ہوئی لوٹی ہوئی دولت واپس دلا کر رہے گی۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کے حوصلے بلند ہے ،تاریخ ساز جلسوں نے ثابت کر دیاہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے آزادی مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت سے حکمران ٹولہ کی صفوں میں لرزا طاری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کر رہی ہے ،دنیا کی کوئی طاقت تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتی ،حکمرانوں نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے عوام کی آواز کو حکمران ریاستی جبر سے دبا نہیں سکتے جلد مفاد پرست ٹولے سے قوم کو نجات ملنے والی ہے عوام کا حقیقی آزادی کا خواب پورا ہونے والا ہے ،پر امن دھرنا اور گو نواز گو تحریک نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -